'' حضرت عامر رضی اللّہ عنہُ کا ایمان لانے کا حیران کُن واقعہ '' آپ رضی اللّہ عنہُ کا واقعہ اہلِ عقل و دانش کے لیے حیران کُن ہے اور وہ یہ ہے کہ: '' اِسلام لانے سے قبل حضرت عامر رضی اللّہ عنہُ ایک بُت کی پوجا کِیا کرتے تھے۔آپ رضی اللّہ عنہُ کی بیٹی فالج و جذام کی بیماری میں مُبتلا تھی اور چلنے پِھرنے سے قاصر تھی۔آپ رضی اللّہ عنہُ اپنے بُت کے پاس بیٹھ جاتے اور اپنی بیٹی کو بھی اس کے سامنے بِٹھا لیتے اور پِھر یہ کہتے کہ میری یہ بیٹی بیمار ہے اِس کا عِلاج کر دے۔اگر تیرے پاس اس کی شِفاء ہے تو اسے مُصیبت و بیماری سے چُھٹکارا دے دے۔ '' کئی سال اس بُت سے اپنی حاجت پوری کرنے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن اس نے ان کی حاجت برآری نہ کی۔جب آپ رضی اللّہ عنہُ پر توفیق و ہدایت کی بادِ عنایت چلی تو آپ رضی اللّہ عنہُ نے اپنی زوجہء محترمہ سے اِرشاد فرمایا: '' کب تک اس بہرے و گونگے پتّھر کی عِبادت کرتے رہیں گے؟ جو نہ آواز نِکالتا ہے،نہ بات کرتا ہے،میں اِسے دینِ حق گُمان نہیں کرتا۔ '' آپ رضی اللّہ عنہُ کی بیوی نے عرض کی: '' آپ ہمیں کسی راستے پر لے چل...